بغاوت کے الزامات: اسکان کے پجاری چنمے کرشنا داس کی درخواست ضمانت مسترد
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز سخت سیکوریٹی میں مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد بنگلہ دیش سمیلت سناتن جاگرن جوتے کے ترجمان اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا بیداری (اسکان) کے پجاری چنمے کرشنا داس کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی۔
ڈھاکہ (آئی اے این ایس) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے جمعرات کے روز سخت سیکوریٹی میں مقدمہ کی سماعت کرنے کے بعد بنگلہ دیش سمیلت سناتن جاگرن جوتے کے ترجمان اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار کرشنا بیداری (اسکان) کے پجاری چنمے کرشنا داس کی درخواست ِ ضمانت مسترد کردی۔
چٹوگرام کے میٹروپولیٹن سیشن جج محمد سیف الاسلام نے تقریباً 30 منٹ تک فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد درخواست ضمانت مسترد کردی۔ میٹروپولیٹن پبلک پراسیکوٹر ایڈوکیٹ مفیض الحق بھویاں نے اخبار دی ڈیلی اسٹار کو یہ بات بتائی۔ اسکان کے پجاری کی نمائندگی اپورواکمار بھٹاچارجی کی زیرقیادت سپریم کورٹ کے 11 وکیلوں نے کی۔
کیس کی سماعت کے بعد چنمے کے وکیل بھٹاچارجی نے کہا کہ وہ ضمانت کے لئے ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بغاوت کے الزام میں 25 نومبر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایرپورٹ سے گرفتار کئے گئے چنمے داس کو انصاف کی بڑھتی اپیلوں کے دوران جیل میں رکھا گیا ہے۔
داس اور دیگر 18 افراد کے خلاف عائد کردہ الزامات ملک کے سرکاری پرچم کے اوپر زعفرانی پرچم لہرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ واقعہ 25 اکتوبر کو چٹوگرام کے لال گڑھی میدان میں ایک احتجاجی ریالی کے دوران پیش آیا تھا۔
درخواست ِ ضمانت جس کی تائید ڈھاکہ اور چٹگانگ کے 20 وکیل کررہے ہیں‘ اس میں جھوٹے اور من گھڑت کیس کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایڈوکیٹس نے یہ دلیل پیش کی کہ چنمے داس ذیابیطس اور تنفس کے عارضہ جیسے مسائل ِ صحت سے دوچار ہے اور اسے حراست میں رکھتے ہوئے ناانصافی کی جارہی ہے۔
اس کے پرائمری وکیل رویندر گھوش پر قبل ازیں پیشگی درخواست ِ ضمانت داخل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ قبل ازیں 11 دسمبر کو بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے داس کی ابتدائی درخواست ِ ضمانت کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا تھا کہ اس کے طریقہ کار میں خامیاں ہیں۔ اطلاعات سے اشارہ ملتا ہے کہ کارآمد پاور آف اٹارنی نہ ہونے کی وجہ سے درخواست کو رد کیا گیا تھا۔
Photo Source: @DDNewslive