بالیندر شاہ نیپال کے 47ویں وزیر اعظم مقرر
مسٹر شاہ کو اس عہدے پر آئین کے آرٹیکل 76 (1) کے تحت ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت کے رہنما کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کھٹمنڈو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر قومی سیاسی میدان میں قدم رکھا اور عوام کا اعتماد حاصل کیا۔
کھٹمنڈو: نیپال میں صدر رام چندر پوڈیل نے راسٹریہ سواتنتر پارٹی (آر ایس پی) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر بالیندر شاہ کو نیپال کا 47 واں وزیر اعظم مقرر کیا ہے جمعہ کو صدر کے دفتر سے ان کی تقرری کے باضابطہ اعلان کے ساتھ ہی نئی کابینہ کی تشکیل کا عمل تیز ہو گیا ہے
مسٹر شاہ کو اس عہدے پر آئین کے آرٹیکل 76 (1) کے تحت ایوان نمائندگان میں اکثریتی جماعت کے رہنما کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کھٹمنڈو میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میئر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر قومی سیاسی میدان میں قدم رکھا اور عوام کا اعتماد حاصل کیا۔
حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے بعد، مسٹر شاہ پہلی بار پارلیمنٹ کے رکن کے طورپر داخل ہوتے ہی ملک کے ایگزیکٹو سربراہ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پیشے سے انجینئر اور مقبول ثقافتی شناخٹ رکھنے والے مسٹر شاہ کی قیادت میں نیپال میں ایک نئے سیاسی دور کا آغاز سمجھا جا رہا ہے۔