انٹرٹینمنٹ

سنیما ہالوں نے فلم آدی پرش کی نمائش روک دی

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے سنیما ہالوں نے جمعہ کے دن فلم آدی پرش کی نمائش روک دی۔ ایک دن قبل میئر بالن شاہ نے خبردار کیا تھا کہ رامائن پر بنی فلم میں سیتا کی جنم بھومی کے تعلق سے ”غلطی“ کے سدھار تک نیپال کے دارالحکومت میں کسی بھی ہندوستانی فلم کو ریلیز ہونے نہیں دیا جائے گا۔

کٹھمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کے سنیما ہالوں نے جمعہ کے دن فلم آدی پرش کی نمائش روک دی۔ ایک دن قبل میئر بالن شاہ نے خبردار کیا تھا کہ رامائن پر بنی فلم میں سیتا کی جنم بھومی کے تعلق سے ”غلطی“ کے سدھار تک نیپال کے دارالحکومت میں کسی بھی ہندوستانی فلم کو ریلیز ہونے نہیں دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
فلم ’آدی پرش‘ کے خلاف زبردست احتجاج

نیپال فلم یونین نے کٹھمنڈو کے تمام سنیما گھروں سے اپیل کی کہ وہ آدی پرش دکھانا بند کردیں۔ دارالحکومت کے باہر کی تھیٹرس سے کہا گیا کہ وہ سیکوریٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی فلم دکھائیں۔

میئر نے کہا کہ آدی پرش میں سیتا کو ہندوستان کی بیٹی کہا گیا ہے۔ ہندوستان اور نیپال میں اس غلطی کی اصلاح تک کٹھمنڈو میٹروپولیٹن سٹی حدود میں کوئی بھی ہندوستانی فلم نہیں دکھائی جائے گی۔

آدی پرش‘ اوم راوت کی ہدایت میں بنی ہے اور اسے ٹی سیریز اور ریٹروفائلس نے پروڈیوس کیا ہے۔ ہندی اور تلگو زبانوں میں اسے بنایا گیا ہے۔

ہندوستان میں بھی اس پر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ رامائن کے مطابق سیتا کی پیدائش نیپال کے جنک پور میں ہوئی تھی اور بھگوان رام نے جنک پور آکر سیتا سے شادی کی تھی۔ میئر کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کی بعض ذیلی تنظیموں نے بھی فلم کے خلاف احتجاج کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سیتا کی جنم بھومی کے تعلق سے جو غلطی ہوئی ہے اس کی اصلاح تک فلم دکھانے نہیں دی جائے گی۔ میئر بالن شاہ نے ہندوستان کی نئی پارلیمنٹ میں لگائے گئے اکھنڈ بھارت کے نقشہ کے خلاف اپنے چیمبر میں گریٹر نیپال کا نقشہ لگایا تھا۔

اصل اپوزیشن سی پی این۔ یو ایم ایل نے مطالبہ کیا تھا کہ اکھنڈ بھارت کے نقشہ کے خلاف ہندوستان کو سفارتی نوٹ بھیجا جائے۔

a3w
a3w