قبلہ اول میں داخلہ پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے، اردغان نے اسرائیل کو خبردار کردیا
رجب طیب اردغان نے کہا مسائل ختم کرنے کے لیے رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے، قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔
انقرہ:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ترک صدر اردغان کی فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات ہوئی۔
جس میں دو طرفہ امور اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترک صدر نے کہا کہ فلسطین میں یہودیوں کی غیر قانونی آباد کاری خطے میں امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
رجب طیب اردغان نے کہا مسائل ختم کرنے کے لیے رمضان المبارک میں فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کی اجازت دی جائے، قبلہ اول میں داخلے پر پابندی کے خوف ناک نتائج نکلیں گے۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ نے بھی اسرائیل کو عسکری جارحیت سے باز رہنے کی تنبیہ کر دی ہے، شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ کوئی طاقت فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے محروم نہیں کرسکتی، اسرائیل اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں میں رکاوٹ نہ بنے، اب فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔