بی سی سی آئی نے ٹی۔20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ہندستانی ٹیم کا اعلان کیا
انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز آئندہ ٹی۔20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے سوریہ کمار یادو کی قیادت میں 15 رکنی انڈین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
ممبئی 🙂 انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ہفتہ کے روز آئندہ ٹی۔20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے سوریہ کمار یادو کی قیادت میں 15 رکنی انڈین ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
آج یہاں کپتان سوریہ کمار یادو کے ساتھ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ٹی۔20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ خراب فارم سے گزر رہے کپتان شبھمن گل کو 15 رکنی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے۔ ان کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سید مشتاق علی ٹرافی 2026 میں چیمپئن جھارکھنڈ کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے والے ایشان کشن کے ساتھ رنکو سنگھ کو بھی ہندستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی۔20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے ہندستانی ٹیم اس طرح ہے:
سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمنسن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شبھم دوبے، اکشر پٹیل (نائب کپتان)، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن (وکٹ کیپر