حیدرآباد

وزیر سیاحت سرینواس گوڑ کو ہائیکورٹ سے راحت

وزیر سرینواس گوڑ کو آج عدالت نے راحت دی اور اس درخواست کوخارج کردیا۔عدالت العالیہ کے اس حتمی فیصلے کے ساتھ گوڑ کو راحت ملی۔اس کیس کی سماعت ساڑھے چار سال تک جاری رہی۔

حیدرآباد: محبوب نگر بی آر ایس ایم ایل اے و تلنگانہ کے وزیر سیاحت سرینواس گوڑ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے راحت نصیب ہوئی ہے۔ عدالت نے ایم ایل اے کے طور پر ان کے انتخاب کو کالعدم قراردینے سے متعلق دائر درخواست کو خارج کر دیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ نے دانم ناگیندر کو نوٹس جاری کی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب

 2019 میں، راگھویندر راجو نامی ایک شخص نے ایک درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ جب سرینواس گوڑ نے 2018 کے انتخابات میں محبوب نگر کے ایم ایل اے کے طور پر انتخاب لڑا تھا، انتخابی حلف نامہ میں جائیداد کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی تھی اور پولنگ حکام کی مدد سے حلف نامہ کو تبدیل کیا تھا۔

وزیر سرینواس گوڑ کو آج عدالت نے راحت دی اور اس درخواست کوخارج کردیا۔عدالت العالیہ کے اس حتمی فیصلے کے ساتھ گوڑ کو راحت ملی۔اس کیس کی سماعت ساڑھے چار سال تک جاری رہی۔