شمالی بھارت

ہولی سے قبل علی گڑھ کی 2مساجد کو ڈھک دیاگیا

شہر کی کم ازکم 2مساجد کو تارپالین سے ڈھک دیاگیا تاکہ ہولی پر لوگ رنگ نہ پھینک سکیں۔

علی گڑھ(یوپی): شہر کی کم ازکم 2مساجد کو تارپالین سے ڈھک دیاگیا تاکہ ہولی پر لوگ رنگ نہ پھینک سکیں۔ پولیس نے علی گڑھ میں اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

ایک مسجد‘ سبزی منڈی علاقہ کی مسجدحلوائیاں ہے جبکہ دوسری مسجد اکبری گیٹ میں واقع ہے۔ سرکل آفیسر ابھئے پانڈے نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیاگیا۔

پانڈے نے کہا کہ حساس علاقوں میں فلیگ مارچ کیاگیا اور پرانے شہر کے علاقوں میں پولیس کے دستے تعینات کردئیے گئے۔

a3w
a3w