شمال مشرق

بنگال حکومت عصمت ریزی کیلئے سزائے موت کے التزام والا بل پاس کرے گی: ممتا بنرجی

ترنمول کانگریس کے طلبہ ونگ کے 27 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ بنرجی نے کہا، "اگلے ہفتے ہم اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے اور عصمت دری کرنے والوں کو سزائے موت دینے والا بل 10 دنوں کے اندر پاس کریں گے۔"

کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چہارشنبہ کو کہا کہ ان کی حکومت جلد ہی اسمبلی کا اجلاس بلائے گی اور عصمت دری کرنے والوں کو سزائے موت کا بل پاس کرے گی۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
ہجومی تشدد، بی جے پی اور میڈیا پر ساز باز کا الزام: ممتابنرجی

ترنمول کانگریس کے طلبہ ونگ کے 27 ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ بنرجی نے کہا، "اگلے ہفتے ہم اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے اور عصمت دری کرنے والوں کو سزائے موت دینے والا بل 10 دنوں کے اندر پاس کریں گے۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر گورنر سی وی آنند بوس نے بل کو منظور نہیں کیا تو وہ راج بھون کے باہر دھرنا دیں گی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم یہ بل گورنر کو بھیجیں گے۔ اگر وہ اسے منظور نہیں کرتے تو ہم راج بھون کے باہر دھرنا دیں گے۔ یہ بل پاس ہونا چاہیے اور وہ اس بار جوابدہی سے بچ نہیں سکتے۔

کچھ دن پہلے محترمہ بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر عصمت دری کرنے والوں کو سخت سزا دینے کے لیے مرکزی قانون بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے عصمت دری کے مقدمات کی جلد سماعت کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں 9 اگست کو ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے بعد خواتین، ڈاکٹروں، مشہور شخصیات اور اپوزیشن جماعتوں سمیت سماج کے بڑے طبقے میں غصہ ہے۔

a3w
a3w