حیدرآباد

گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کا درجہ 101 سے107 ہوگیا، کے ٹی آر کا طنز

تارک راما راو جو ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے طنزیہ انداز میں این ڈی اے حکومت کو این پی اے حکومت سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اور دن این پی اے حکومت کا ایک اور شاندار کارنامہ ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس میں ہندوستان کا درجہ 101سے 107ہوگیا ہے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم تارک راما راو جو ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر بھی ہیں نے طنزیہ انداز میں این ڈی اے حکومت کو این پی اے حکومت سے تعبیر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اور دن این پی اے حکومت کا ایک اور شاندار کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ناکامیوں کو قبول کرنے کے بجائے، یقینی طورپر بی جے پی کے جوکرس، اس رپورٹ کومخالف ملک قرارد دے کرمسترد کردیں گے۔ساتھ ہی وزیرموصوف نے ہیش ٹیاگ اچھے دن بھی لکھاہے۔انہوں نے اس خبر کے سلسلہ میں انگریزی کے ایک مشہور اخبار کی خبر کا تراشہ بھی لگایاہے۔

a3w
a3w