ممبئی میں بیسٹ بس حادثہ، ایک ہلاک تین زخمی
پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت چیہر اجی ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے رہنے والے تھے۔ بس ڈرائیور محمد رفیق شیخ (48) کو سر اور ٹانگوں میں چوٹیں آئیں، جبکہ کنڈکٹر رویندر شیمبدکر (56) کو معمولی زخم آئے ہیں۔
ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے آرے کالونی میں یکم جنوری کی صبح بیسٹ بس اور ایک ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ صبح تقریباً 6:20 بجے دنکر راؤ دیسائی مارگ پر آرے کالونی یونٹ نمبر 16 بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جب بارش سے بھیگی سڑک پر ٹرک بے قابو ہو کر بس سے جا ٹکرایا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت چیہر اجی ٹھاکر کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے رہنے والے تھے۔ بس ڈرائیور محمد رفیق شیخ (48) کو سر اور ٹانگوں میں چوٹیں آئیں، جبکہ کنڈکٹر رویندر شیمبدکر (56) کو معمولی زخم آئے ہیں۔
پولیس نے بس ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور حادثے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب محض دو دن قبل بھانڈوپ ریلوے اسٹیشن کے قریب بیسٹ بس کے ایک اور حادثے میں چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے تھے۔