آندھراپردیش
طوفان مونتھا۔اے پی میں کئی ٹرینیں منسوخ
ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ای سی آر) نے اے پی کے مشرقی ساحلی علاقہ پر طوفان مونتھا' کے اثرات کے پیش نظر کئی ٹرینوں کی منسوخی اور رخ کی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ منسوخ شدہ ٹرین ٹرین نمبر 18464 سکندرآباد۔
حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے (ای سی آر) نے اے پی کے مشرقی ساحلی علاقہ پر طوفان مونتھا’ کے اثرات کے پیش نظر کئی ٹرینوں کی منسوخی اور رخ کی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ منسوخ شدہ ٹرین ٹرین نمبر 18464 سکندرآباد۔
بھوبنیشور ایکسپریس، جو 29 اکتوبر کو چلائی جانے والی تھی، منسوخ کر دی گئی ہے۔ رخ موڑی گئی ٹرینیں ایس ایم وی ٹی بنگلورو۔ ہاٹیہ ایکسپریس (18638) ، جو 28 اکتوبر کو چلائی جانے والی تھی، اسے وجئے واڑہ، ورنگل، بلہارشاہ، چاندا فورٹ، بلانگپور اور جھارسوگڑا کے راستے موڑ دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ ترین ٹرین شیڈول ضرور چیک کریں۔