حیدرآباد
حیدرآباد میں بھارت جوڑو یاترا شروع
شمس آباد سے شروع بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بناتے ہوئے راہول گاندھی کی اس یاترا کا استقبال کیا۔
حیدرآباد: کانگریس پارٹی لیڈرراہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پرانا شہرحیدرآباد پہنچ گئی ہے۔
آج صبح راہول گاندھی نے شمس آباد سے اس یاترا کا آغاز کیا۔ یہ یاتر صبح 9 بجے شہر حیدرآباد کے آرام گھر پہنچی۔
شمس آباد سے شروع بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے جگہ جگہ خیرمقدمی اسٹیج بناتے ہوئے راہول گاندھی کی اس یاترا کا استقبال کیا۔
اس یاترا کے سلسلہ میں زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ راہول گاندھی جوش و خروش کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کررہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بھارت جوڑو یاترا کا کیرالہ سے آغاز کیا تھا۔ کیرالہ کے بعد انہوں نے کرناٹک میں یاترا کی۔ اس کے بعد ان کی یاترا آندھراپردیش میں داخل ہوئی۔
آندھراپردیش میں یاترا مکمل کرنے کے بعد وہ تلنگانہ میں داخل ہوئے اور آج صبح ان کی یاترا تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں داخل ہوئی۔