مشرق وسطیٰ

مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں: آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم میں امریکا بھی شریکِ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت غزہ کے مسئلے کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے۔

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تیل اور خوراک کی برآمدات روک دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دارالحکومت تہران میں طلبہ کے ایک گروپ سے گفتگو کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر بمباری روکی جائے اور صیہونی ریاست کو تیل اور خوراک کی برآمدات بھی روک دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق
غازی آباد میں نمازِ جمعہ روکنے کی کوشش، ملک میں بڑھتی مذہبی کشیدگی پر سنگین سوالات
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

7 اکتوبر سے اب تک حماس کے حملوں میں اسرائیل کے 1400 افراد ہلاک اور درجنوں یرغمال ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں بمباری جاری کر رکھی ہے جس میں 8 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے۔

ایران کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جنگی جرائم میں امریکا بھی شریکِ جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت غزہ کے مسئلے کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جہاں امریکا، برطانیہ اور فرانس مظلوموں کے خلاف کھڑے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطین کے مزاحمت کاروں کو دہشت گرد قرار دینا مغرب کا شرمناک عمل ہے۔