حیدرآباد

ہائیڈروپاورپراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے اقدامات کرنے ملو بھٹی وکرامارکا کی ہدایت

بھٹی وکرامارکا نے دریائے کرشنا اوردریائے گوداوری کے آبگیرعلاقوں میں بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیڈروپاور پراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوارکی ضرورت کو اجاگرکیا۔

حیدرآباد:تلنگانہ کے نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارکا نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست میں ہائیڈروپاورپراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوار کے لیے تمام اقدامات کریں۔انہوں نے تھرمل پاور اسٹیشنوں میں 17 دن کی پیداوار کے لیے کوئلے کے کافی ذخائر دستیاب کروانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
دریائے کرشنا میں طغیانی کا الرٹ
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی

انہوں نے دریائے کرشنا اوردریائے گوداوری کے آبگیرعلاقوں میں بارش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہائیڈروپاور پراجکٹس میں زیادہ سے زیادہ پیداوارکی ضرورت کو اجاگرکیا۔ آج صبح مہاتما جیوتی راؤ پھولے پرجا بھون میں تھرمل اور ہائیڈل پاور جنریشن کے سلسلہ میں وزیرموصوف نے جائزہ لیا۔

انہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ مخصوص اہداف کے مطابق ایک جامع منصوبہ تیار کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پراجکٹس کے معاملے میں غفلت برتنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w