دہلی

جسٹس ارون پلی، جموں و کشمیر ولداخ کے چیف جسٹس ہوں گے

سپریم کورٹ کالجیم نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارون پلی کو جموں و کشمیر و لداخ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ کالجیم نے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارون پلی کو جموں و کشمیر و لداخ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کی ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا سنجیو کھنہ کی صدارت میں کالجیم کی میٹنگ 4 اپریل کو ہوئی تھی۔

جسٹس پلی کی پیدائش 18ستمبر 1964ء کی ہے وہ 28دسمبر 2013ء کو پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔