آندھراپردیش

بھوگاپورم ایرپورٹ کا اندرون چارتاپانچ ماہ افتتاح کرنے کانشانہ: وزیرشہری ہوابازی

وزیرشہری ہوا بازی کے رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ایرپورٹ محض ایک عمارت نہیں بلکہ معاشی ترقی کا ایک بڑا مرکز ہوتا ہے۔ وہ اتوار کو اے پی کے الوری سیتاراما راجو بھوگاپورم ایرپورٹ پر ٹسٹ فلائٹ کے ذریعہ پہنچے جہاں رن وے پر طیارہ کی کامیاب لینڈنگ ہوئی۔

حیدرآباد: وزیرشہری ہوا بازی کے رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ایرپورٹ محض ایک عمارت نہیں بلکہ معاشی ترقی کا ایک بڑا مرکز ہوتا ہے۔ وہ اتوار کو اے پی کے الوری سیتاراما راجو بھوگاپورم ایرپورٹ پر ٹسٹ فلائٹ کے ذریعہ پہنچے جہاں رن وے پر طیارہ کی کامیاب لینڈنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھوگاپورم ایرپورٹ کے ذریعہ وشاکھاپٹنم اکنامک ریجن کو نئی طاقت ملے گی اور شمالی آندھرا کی تقدیر بدل جائے گی۔


انہوں نے کہاکہ اس ایرپورٹ کے ذریعہ مقامی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانا آسان ہو جائے گا۔ مرکزی بجٹ میں وشاکھاپٹنم اکنامک زون کے لئے فنڈس مختص کئے گئے ہیں جس سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔


رام موہن نائیڈو نے اعلان کیا کہ حکومت آئندہ چار سے پانچ ماہ کے اندر ایرپورٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے نشانہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹسٹ فلائٹ کی لینڈنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ پروجیکٹ اپنے آخری مرحلہ میں پہنچ چکا ہے۔


انہوں نے ان ناقدین کو سخت جواب دیا جو کہتے تھے کہ شمالی آندھرا میں پراجکٹس کبھی مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایرپورٹ ان تمام شکوک و شبہات کا عملی جواب ہے۔ اس پراجکٹ سے مختلف اضلاع کے عوام کو بہتر سفری سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 18 ماہ کے دوران اس علاقہ میں حیرت انگیز ترقی ہوئی ہے۔