انٹرٹینمنٹ

بھوجپوری اداکارہ امرتا پانڈے مردہ دستیاب، مرنے سے چند گھنٹے قبل اپ لوڈ کیا تھا خفیہ نوٹ

بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے بہار میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک خفیہ نوٹ شیئر کیا تھا۔

پٹنہ: بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے بہار میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریتا نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک خفیہ نوٹ شیئر کیا تھا۔

اس نے پوسٹ کیا تھا کہ ’’دو ناؤ میں سوار تھی اُس کی زندگی، ہم نے اپنی ناؤ ڈُبا کے اُس کا سفر آسان کر دیا۔‘‘

ٹائمز آف انڈیا ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق امریتا کے ارکان خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے بارے میں فکر مند تھی کیونکہ اسے کام کے خاطر خواہ مواقع نہیں مل رہے تھے۔ امریتا مبینہ طور پر ڈپریشن سے بھی لڑ رہی تھی۔

سال2022  میں اس نے ممبئی میں مقیم چندرامنی جھنگاد نامی ایک اینیمیشن انجینئر سے شادی کی تھی جو اصل میں میں بلاس پور چھتیس گڑھ کا رہنے والا تھا۔

امریتا کو آخری بار ویب سیریز ‘پرتی شودھ’ میں دیکھا گیا تھا۔ اس نے بھوجپوری سوپر اسٹار کھیسری لال یادو کے ساتھ فلم ’دیوانہ پن‘ میں بھی کام کیا تھا۔

جوگ سر پولیس کو 27 اپریل کو آدم پور شپ گھاٹ کے دیویہ دھرما اپارٹمنٹ میں ایک خاتون کی مبینہ خودکشی کی خبر موصول ہوئی۔

وہاں پہنچنے پر پولیس نے دیکھا کہ اداکارہ امریتا پانڈے کی لاش بستر پر پڑی ہے۔ ارکان خاندان کے بیانات کے مطابق امریتا کی بہن تقریباً سہ پہر 3:30 بجے اس کے کمرے میں داخل ہوئی اور اداکارہ کو پھندے سے لٹکا ہوا پایا۔

اسے بچانے کی کوششیں کی گئیں۔ قریبی اسپتال بھی لے جایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیا۔ جوگ سر پولیس فی الحال موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔