حیدرآباد

حیدرآباد آؤٹر رنگ روڈ پر خوفناک سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک، 19 شدید زخمی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مسافرین سے بھرا ایک ٹریلر آٹو اپّا جنکشن کے قریب آگے چل رہی ٹپر لاری کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار کئی افراد زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہر کے آؤٹر رنگ روڈ (او آر آر) پر اپّا جنکشن کے قریب پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک اور 19 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مسافرین سے بھرا ایک ٹریلر آٹو اپّا جنکشن کے قریب آگے چل رہی ٹپر لاری کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ آٹو میں سوار کئی افراد زخمی ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ آٹو میں سوار افراد شمس آباد کے موچنتل علاقے میں منعقدہ شجرکاری پروگرام میں شرکت کے بعد موین آباد واپس جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

اس حادثہ میں 3 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ 19 دیگر شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہاسپٹلس منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق، حادثہ کے وقت آٹو میں تقریباً 23 افراد سوار تھے۔ تصادم کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور کئی مسافرین بری طرح زخمی ہوگئے۔

حادثہ کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ متوفیوں اور زخمیوں کی شناخت کے علاوہ حادثہ کی مکمل وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔