امریکہ و کینیڈا
بائیڈن کے ہاتھوں ہلاری کلنٹن، جارج سوروس کو فریڈم میڈل
امریکی صدر جوبائیڈن نے 19 افراد کو امریکہ کا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دیا ہے۔ اِن میں سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن، فٹ بال سوپر اسٹار لیونل میسی، متنازعہ مخیر شخصیت جارج سوروس اور اداکار ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں۔
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے 19 افراد کو امریکہ کا اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دیا ہے۔ اِن میں سابق وزیر خارجہ ہلاری کلنٹن، فٹ بال سوپر اسٹار لیونل میسی، متنازعہ مخیر شخصیت جارج سوروس اور اداکار ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں۔
ارجنٹائن کے فٹ بال اسٹار میسی مصروفیت کی وجہ سے ایوارڈ لینے وائٹ ہاؤس نہیں آسکے۔
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں رنگارنگ تقریب میں کہا کہ صدر کی حیثیت سے آخری مرتبہ میں غیرمعمولی شخصیتوں کے گروپ کو اپنے ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز میڈل آف فریڈم دے رہا ہوں۔ سابق صدر بل کلنٹن اور جوبائیڈن کابینہ کے کئی ارکان ایسٹ روم میں موجود تھے۔