جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ،2نوجوان ہلاک

یہ حادثہ ضلع کے دیندولورو منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب دوبائیکس کا تصادم ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع ایلورو میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک اوردیگر دوشدیدزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے دیندولورو منڈل میں اُس وقت پیش آیا جب دوبائیکس کا تصادم ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بنجارہ ہلز میں طالب علم پر قاتلانہ حملہ،نوجوان شدید زخمی
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

اس حادثہ میں زخمی تین افرادکو ایلورو کے سرکاری اسپتال منتقل کیاجارہاتھا کہ ایک نوجوان کی راستہ میں ہی موت ہوگئی۔بقیہ دوزخمیوں کو بہتر علاج کیلئے وجئے واڑہ کے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔