شمالی بھارت

عرفان انصاری کے ریمارک پر بڑا تنازعہ، الیکشن کمیشن سے بی جے پی کی شکایت

جھارکھنڈ کے وزیر اور کانگریس امیدوار حلقہ جام تارہ عرفان انصاری کے ریمارکس پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی۔

رانچی (آئی اے این ایس) جھارکھنڈ کے وزیر اور کانگریس امیدوار حلقہ جام تارہ عرفان انصاری کے ریمارکس پر بڑا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
شکیب الحسن نئی مصیبت میں پھنس گئے
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
جھارکھنڈ کے ضلع مغربی سنگھبوم میں این آئی اے کی تلاشیاں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس

بی جے پی کا الزام ہے کہ عرفان انصاری نے پارٹی امیدوار حلقہ جام تارہ سیتا سورین کے خلاف اہانت آمیز زبان استعمال کی جبکہ کانگریس نے بی جے پی پر جوابی الزام عائد کیا کہ اس نے عرفان انصاری کے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا ہے۔

24 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد عرفان انصاری نے بی جے پی امیدوار سیتا سورین کو مبینہ طورپر ”کرایہ پر لی گئی کھلاڑی“ اور ”مسترد“ قراردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی ایسے امیدواروں کو ”ہائی جیک“ کرلیتی ہے۔ ان کے اس بیان کا ویڈیو وائرل ہونے پر سیتا سورین نے ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے عرفان انصاری پر ساری حدیں پار کرلینے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے ہا کہ امیدوار عرفان انصاری کو نامزدگی داخل کرنے کے فوری بعد میڈیا کے سامنے میرے خلاف غیرمہذب زبان استعمال کرنے کے لئے معافی مانگنی ہوگی۔ وہ سابق میں بھی میرے تعلق سے شخصی نوعیت کے ریمارک کرچکے ہیں لیکن اِس بار انہوں نے ساری حدیں پار کردیں۔ بی جے پی قائدین بشمول ریاستی صدر اور سابق چیف منسٹر بابولال مرانڈی نے عرفان انصاری کے ریمارکس کی مذمت کی جس سے تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔

عرفان انصاری کای دعویٰ ہے کہ ان کے الفاظ کی غلط تشریح کی گئی۔ ان کے ویڈیو کو ایڈٹ کیا گیا تاکہ گمراہ کن بیانیہ سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈٹ کردہ ویڈیو زیرگشت لایا گیا۔ اوریجنل ویڈیو میں میں نے سیتا سورین کا نام تک نہیں لیا۔ ویڈیو کو کراپ کیا گیا اور میرے خلاف جھوٹ پھیلانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

یہ بی جے پی کی شرارت ہے۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد سیتا سورین صرف جام تارہ کے عوام کو گمراہ کرنے اور میری ساکھ خراب کرنے اس حد تک گرگئیں۔ عرفان انصاری نے بی جے پی اور سیتاسورین کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی۔

بی جے پی نے ہفتہ کے دن رانچی میں چیف الیکٹول آفیسر کے پاس شکایت درج کرائی اور مطالبہ کیا کہ الیکشن تک عرفان انصاری کو ریاست بدر کردیا جائے‘ ان کی نامزدگی منسوخ کردی جائے اور ان کے خلاف فوجداری کیس درج کیا جائے۔ اس کے فوری بعد کانگریس وفد نے چیف الیکٹول آفیسر سے ملاقات کی۔ اس نے بی جے پی والوں کے خلاف مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا۔