یمنی آئیل پورٹ پر امریکی فضائی حملہ، 74 حوثی ہلاک
یمن کے حوثی باغیوں کے زیرکنٹرول آئیل پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں 74جانیں گئیں اور 171افراد زخمی ہوئے۔ حوثیوں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

دبئی (اے پی) یمن کے حوثی باغیوں کے زیرکنٹرول آئیل پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں 74جانیں گئیں اور 171افراد زخمی ہوئے۔ حوثیوں نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔
حوثی باغیوں کے خلاف امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نئی مہم میں یہ واحد بڑا ہلاکت خیزحملہ ہے۔ ٹرمپ کی یہ مہم 15مارچ کو شروع ہوئی تھی۔ امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ نے مہم کی ابھی تک کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ اس نے یہ نہیں بتایاکہ کسے نشانہ بنایاجارہا ہے اور کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
اسی دوران یمن کے حوثی باغی بھی ان علاقوں تک کسی کو جانے نہیں دیتے جہاں پر حملے ہوتے ہیں۔ وہ حملوں کی تفصیل بھی نہیں جاری کرتے لیکن راس عیسیٰ آئیل پورٹ پرحملہ کے بعد حوثیوں نے فوری اس کی تفصیلات جاری کردیں۔ ایک بیان میں سنٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فورسس نے ایران نواز حوثی باغیوں کے اس ایندھن کے ذریعہ کو مٹادینے کی کاروائی کی تاکہ وہ غیرقانونی آمدنی سے محروم ہوجائیں۔
حوثیوں نے گزشتہ دس برس سے سارے علاقہ میں دہشت پھیلارکھی ہے۔ اس حملہ کا مقصد یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا نہیں ہے جو بجاطور پر حوثیوں کے چنگل سے نکلناچاہتے ہیں۔ بیان میں ہلاکتوں کی بات نہیں مانی گئی۔ امریکی نیوزایجنسی اے پی نے جب ہلاکتوں کے بارے میں پوچھا تو اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔
ایران نواز حوثیوں نے بعدازاں اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا جسے راستے میں روک کرناکارہ کردیاگیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ بات بتائی۔ تل ابیب اور دیگر علاقوں میں حملے کی سائرن بجنے لگے تھے۔
اسی دوران یمن جنگ مزید بین الاقوامی رنگ اختیارکر گئی کیونکہ امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک چینی سٹلائٹ کمپنی حوثیوں کے حملوں میں راست مددکررہی ہے۔ بیجنگ نے اس کا فوری اعتراف نہیں کیا ہے۔ راس عیسیٰ پورٹ 3آئیل ٹینکس اور ریفائننگ ایکوپمنٹ کا کلکشن ہے۔ یہ یمن کے حدیدہ علاقہ میں بحر احمر کے ساحل پر واقع ہے۔