شمال مشرق

طوفان موچا انتہائی شدید گردابی طوفان میں تبدیل

گردابی طوفان کے 14 مئی کو شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور مشرقی وسطی خلیج بنگال اور جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ ہی شمالی میانمار کے ساحلوں کے ساتھ مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

بھونیشور: جنوب مشرقی خلیج بنگال میں فعال شدید گردابی طوفان ‘موچا’ شدت اختیار کر کے انتہائی شدید گردابی طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ گھنٹے کے دوران نو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال کی طرف بڑھتے ہوئے موچا ایک انتہائی شدید گردابی طوفان کی شکل اختیار کرنے کے ساتھ ہی جنوب مشرقی خلیج بنگال سے متصل وسط میں مرکوز ہوگیا ہے۔

 اس وقت اس کا مرکز پورٹ بلیئر سے تقریباً 520 کلومیٹر مغرب-شمال مغرب، کاکس بازار (بنگلہ دیش) سے 1010 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب اور ستوے (میانمار) سے 930 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی وسطی خلیج بنگال کے علاقے میں ہوا 115-125 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے اور 12 مئی کی شام سے 140-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 165 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے، مزید آگے بڑھ کر150 کلومیٹر فی گھنٹہ اور14 مئی کی صبح تک 175 کلومیٹر ہوجائے گی اوراس کے بعد آہستہ آہستہ کم ہوسکتی ہے۔

گردابی طوفان کے 14 مئی کو شمال-شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور مشرقی وسطی خلیج بنگال اور جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ ہی شمالی میانمار کے ساحلوں کے ساتھ مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے ماہی گیروں اور سیاحوں کو ساحل کی طرف جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔