شمالی بھارت

غیرمجاز تعمیرات ہٹانے کی سب سے بڑی مہم، 1200 پولیس والے تعینات۔36 بلڈوزرس اور 5 ہٹاچی مشینیں طلب

گجرات اڈمنسٹریشن نے ضلع گرسومناتھ میں غیرقانونی تعمیرات ہٹانے کی سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے۔ 27 ستمبر کی رات شروع ہونے والی اس مہم کے تحت مشہور سومناتھ مندر کے قریب غیرمجاز ڈھانچے گرائے جارہے ہیں تاکہ سومناتھ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کی راہ ہموار ہو۔

سومناتھ۔: گجرات اڈمنسٹریشن نے ضلع گرسومناتھ میں غیرقانونی تعمیرات ہٹانے کی سب سے بڑی مہم شروع کردی ہے۔ 27 ستمبر کی رات شروع ہونے والی اس مہم کے تحت مشہور سومناتھ مندر کے قریب غیرمجاز ڈھانچے گرائے جارہے ہیں تاکہ سومناتھ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کی راہ ہموار ہو۔

متعلقہ خبریں
حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر
عوامی احتجاج کے باعث حیڈرا کی رفتار گھٹ گئی
درگاہ حضرت شاہ قلی بہادرؒ کلثوم پورہ پر کی جارہی غیرقانونی تعمیرات

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی عمارتیں گرانے کے لئے تقریباً 36 بلڈوزرس کام پر لگائے گئے ہیں۔ 70 ٹریکٹرس اور ٹرالیاں ملبہ اٹھانے کے لئے دن رات حرکت میں ہیں۔

اس آپریشن کو گرسومناتھ کی تاریخ میں سب سے بڑا آپریشن کہا جارہا ہے۔ سومناتھ مندر کے پیچھے کئی غیرقانونی تعمیرات گرادی گئیں۔ 1200 پولیس والے تعینات کئے گئے جن کی نگرانی ضلع کلکٹر‘ انسپکٹر جنرل پولیس‘ 3 ایس پی‘ 6 ڈی ایس پی اور 50 پولیس انسپکٹرس کررہے ہیں۔

انہدامی مہم میں رکاوٹیں آئیں۔ 17 افراد کو ایک مذہبی مقام سے حراست میں لیا گیا جو مہم روکنے کی کوشش کررہے تھے۔ بھاری مشنری طلب کی گئی جس میں 5 ہٹاچی مشینیں‘ 30 جے سی بی‘ 50 ٹریکٹرس اور 10 ڈمپرس شامل ہیں۔ پبلک سیفٹی کے لئے سارے علاقہ کو گھیر لیا گیا۔

کلکٹر ایچ وڈونیا نے کہاکہ آپریشن کا مقصد 21 غیرمجاز مکانات اور 153 جھونپڑیاں گرانا ہے جو سومناتھ ٹرسٹ کی زمین پر بغیر اجازت تعمیر ہوئی تھیں۔

کلیرنس آپریشن کے بعد عہدیدار 3 ہیکٹر اراضی کے اطراف باڑھ لگانے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بحیرہ عرب کے ساحل پر ویراول ٹاؤن کے قریب پربھاس پٹن میں واقع سومناتھ مندر کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت ہے۔ ہندوؤں کا ماننا ہے کہ یہ بھگوان شیو کے 12 جیوتر لنگ میں ایک ہے۔