جموں و کشمیر

کشمیر میں بارشوں کا ایک اور مرحلہ شروع، 8 مئی تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں منگل کی صبح سے ہی رک رک کر بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
کشمیر میں دہشت گرد ماڈیول بے نقاب
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
حزب المجاہدین کے خودساختہ کمانڈر بشیر احمد پیر کی جائیداد قرق
جیش محمد کا ماڈیول بے نقاب، 6 افراد گرفتار

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 3 مئی کو شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے مختصر مرحلے کی توقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 سے6 مئی تک موسم جزوی طور پرابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد از دوپہر بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد 7 اور8 مئی کو کئی مقامات پر بارشوں کی توقع ہے۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت کہیں معمول سے کم تو کہیں معمول سے زیادہ درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی