شمالی بھارت

پرشانت کشور کی پارٹی کو اسکول بیاگ کا نشان

الیکشن کمیشن نے بہار کے 4 اسمبلی حلقوں میں آنے والے ضمنی انتخابات کے لئے پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کو ”اسکول بیاگ“ کا نشان الاٹ کیا ہے۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) الیکشن کمیشن نے بہار کے 4 اسمبلی حلقوں میں آنے والے ضمنی انتخابات کے لئے پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی کو ”اسکول بیاگ“ کا نشان الاٹ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
جنتادل (یو) بی جے پی اتحاد آئندہ اسمبلی انتخابات تک برقرار نہیں رہے گا : پرشانت کشور
”بھارت جوڑو نیائے یاترا“ کے دوران عالی شان ہوٹل میں چائے نوشی، پرشانت کشور کی تنقید

پارٹی کے ریاستی ترجمان ِ اعلیٰ سنجے کمار ٹھاکر نے یہ بات بتائی۔ جن سوراج پارٹی نے جو تمام 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں مقابلہ کررہی ہے‘ سشیل سنگھ کشواہا کو رام گڑھ حلقہ سے اپنا امیدوار بنایا ہے‘ کرن دیوی کو تراری سے‘ محمد امجد کو بیلاگنج سے اور جتیندر پاسوان کو امام گنج(محفوظ) حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔

ٹھاکر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسکول بیاگ کے نشان کو ووٹ دیتے ہوئے جن سوراج پارٹی کی تائید کریں۔ انہوں نے چاروں امیدواروں کی قابل لحاظ کامیابی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی نشان پارٹی کو رائے دہندوں سے ہم آہنگ ہونے میں مدد کرے گا اور ان کی امنگوں اور ترقی کی علامت بنے گا جیسا کہ اسکول بیاگ کا تعلق تعلیم اور ترقی سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن سوراج پارٹی کو اسکول بیاگ کا نشان ملنے کے ساتھ ہی ٹھاکر اسے کشور کے ویژن سے مثبت اور ہم آہنگ واقعہ کے طورپر دیکھتے ہیں۔ پرشانت کشور کی حالیہ انتخابی مہم خاندانوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کو ترجیح دینے کے لئے حوصلہ افزائی پر مرکوز تھی۔ 4 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ 13 نومبر کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔