آندھراپردیشسوشیل میڈیا

مرغوں کی لڑائی نے 2افراد کی جانیں لے لیں

آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جبکہ مرغوں کی لڑائی کے دوران مرغوں جن کے پیروں پرتیزدھاری چاقو باندھے گئے تھے‘ کے حملہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

امراوتی: آندھراپردیش میں سنکرانتی تہوار کی تقریب اس وقت ماتم میں تبدیل ہوگئی جبکہ مرغوں کی لڑائی کے دوران مرغوں جن کے پیروں پرتیزدھاری چاقو باندھے گئے تھے‘ کے حملہ میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب
ٹی ڈی پی کے مغویہ پولنگ ایجنٹس کو پولیس نے رہا کرالیا
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز

یہ واقعات گوداوری ریجن کے اپلورواورکاکیناڈااضلاع میں اتوار کے روز پیش آئے۔ نلاجیرلہ منڈل کے موضع اننت پلی میں کاک فائٹ کیمپ کے قریب ایک مرغ جس کے پیر پر تیز دھار والا چاقو باندھاگیا تھا نے 20سالہ پرماراجو پر حملہ کردیا جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگیا۔

راجو مرغوں کی لڑائی دیکھنے گیاتھا جہاں ایک مرغ جس کے پیرپر چاقوبندھاہواتھا‘راجو پر جھپٹ پڑا اورچاقو سے بندھے پیر سے اس کے جسم پرحملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔نلہ جیرلہ ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران راجو چل بسا۔

دوسرا واقعہ ضلع کاکیناڈا کے کرلم پوڈی منڈل کے موضع ولانکا میں پیش آیا۔اس واقعہ میں 43 سالہ گنڈے سریش کی کلائی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جبکہ وہ ایک مرغ کے پیرپر تیزچاقوباندھنے کی کوشش کرر ہا تھا کہ مرغ نے حملہ کردیا۔

ہاسپٹل منتقل کرنے سے قبل ہی سریش بھاری تعدادمیں خون بہنے سے ہلاک ہوگیا۔ ان دوواقعات میں 2 افراد کی ہلاکت سے تہوارکے دن ان دونوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

سپریم کورٹ کے امتناع اورپولیس کی جانب سے موثر اقدامات کے باوجود آندھراپردیش بالخصوص ساحلی علاقوں کے کئی مقامات پرمرغوں کی لڑائی کے مقابلوں کااہتمام کیاگیا مقامی سیاسی قائدین کی سرپرستی میں یہ مقابلے منعقد کئے گئے جس پر کروڑرہاروپے کی شرطیں لگائی گئی تھیں۔

a3w
a3w