دہلی

بہار ایس آئی آر، سپریم کورٹ میں 7اکتوبر کو قطعی بحث

سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا دستوری اتھاریٹی ہونے کی حیثیت سے بہار میں فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی کے دوران قانون پر عمل کررہا ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے پیر کے دن کہا کہ وہ سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا دستوری اتھاریٹی ہونے کی حیثیت سے بہار میں فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی کے دوران قانون پر عمل کررہا ہے۔

اس نے خبردار کیا کہ کوئی بھی چیز غیرقانونی پائے جانے پر ساری مشق کو پرے رکھ دیا جائے گا۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جئے ملیاباکچی پر مشتمل بنچ نے بہار ایس آئی آر کے جواز پر قطعی بحث کی تاریخ 7اکتوبر مقرر کی۔ اس نے اِس مشق پر سرسری رائے دینے سے انکار کردیا۔

بنچ نے کہا کہ بہار ایس آئی آر پر ہمارا فیصلہ سارے ملک پر لاگو ہوگا۔ اس نے واضح کردیا کہ وہ الیکشن کمیشن کو ملک بھر میں ایسی مشق سے روک نہیں سکتی۔

بنچ نے تاہم بہار ایس آئی آر کے خؒاف درخواستیں داخل کرنے والوں کو 7 اکتوبر کو ملک گیر ایس آئی آر پر بھی بحث کرنے کی اجازت دی۔