ایشیاء

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کو ایک بلین امریکی ڈالر کی امداد

پاکستان کے وزیر فینانس اسحق ڈار نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد منظور کی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر فینانس اسحق ڈار نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک بلین امریکی ڈالر کی مالی امداد منظور کی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیز
دوہری مہارت کے کھلاڑی
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید

اس طرح مالیہ کی قلت سے دوچار ملک آئی ایم ایف کا فیصلہ کن بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے کے قریب ہوگیا ہے۔ پاکستان بڑے معاشی بحران سے گزررہا ہے۔ اسے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (واشنگٹن) سے 1.1 بلین امریکی ڈالر کی شدید ضرورت ہے۔

یہ رقم 2019میں منظورہ آئی ایم ایف کے 6.5 بلین امریکی ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کا حصہ ہے۔ وزیر فینانس اسحق ڈار نے کہا کہ خلیجی ملک نے آئی ایم ایف سے توثیق کی ہے کہ وہ یہ رقم دے گا۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اب متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ ضروری کاغذی کارروائی میں مصروف ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں اسحق ڈار نے اعلان کیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو انڈسٹریل اینڈ کمرشیل بینک آف چائنا(آئی سی بی سی) سے 1.3 بلین امریکی ڈالر کے قرض کی تیسری اور آخری قسط 300 ملین امریکی ڈالر بھی مل رہی ہے۔ پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانہ پر ہے۔

اس کے پاس 4 بلین امریکی ڈالر سے کچھ زائد بیرونی زرمبادلہ ذخائر رہ گئے ہیں۔ اس پر کافی بیرونی قرض ہے اور اس کی کرنسی کمزور ہوتی چلی جارہی ہے۔ اب اس کی ساری امیدیں آئی ایم ایف سے وابستہ ہیں۔ 2019 میں آئی ایم ایف کے جس پروگرام پر دستخط ہوئے تھے وہ 30 جون 2023 کو ختم ہوجائے گا۔ اس میں توسیع نہیں ہوسکتی۔