جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

ایک شخص نے اپنے دو سالہ بیٹے کو ہلاک کردیا

ملزم نے چاکلیٹ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اپنی بیوی سے بچہ کو لیا اور اس کا گلہ گھونٹ دیا۔ جس کے بعد ملزم نے بچہ کی نعش ماہیم گھاٹ پر پھینک دی۔

ممبئی: ممبئی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے دو سالہ بیٹے کو ہلاک کردیا اور ثبوت مٹانے کی کوشش میں لڑکے کی نعش کو گھاٹ پر پھینک دیا لیکن جرم کے ارتکاب کے چند گھنٹوں بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے یہ بات کہی ایک عہدیدار نے کہا کہ اب تک کی گئی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ 22 سالہ شخص نے ایک خاتون سے شادی کے لئے اپنے بیٹے کو ہلاک کیا جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے۔

خاتون نے ملزم کے سامنے شرط رکھی تھی کہ اس سے شادی سے قبل اسے اس کی بیوی کے ساتھ ساتھ بچہ کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ شاہو نگر پولیس اسٹیشن کے عہدیداروں نے چہارشنبہ کی اولین صبح کیمکر چوک کے قریب ماہم۔ سین گھاٹ لنک روڈ پر بچہ کی نعش کا پتہ چلایا یہ نعش پلاسٹک کے بیاگ میں تھی اور چوہوں نے سر اور دائیں کلائی کو کاٹا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ابتدا میں متوفی کی شناخت نہیں کی جاسکی تاہم بچہ کی تلاش کرنے والے رشتدار صبح میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے بچہ کی شناخت کی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔

بچہ کے رشتداروں سے پولیس کو معلوم ہوا کہ بچہ کا باپ دھاروی سلم میں مقیم ہے جس کے بعد اسے دبوچ لیا گیا ملزم پارچہ کی ایک فیکٹری میں ایک ٹیلر کے طور پر کام کرتا ہے اس کے ایک خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔

پولیس عہدیدار نے کہا کہ ملزم نے انہیں ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کیا ملزم نے چاکلیٹ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے اپنی بیوی سے بچہ کو لیا اور اس کا گلہ گھونٹ دیا۔ جس کے بعد ملزم نے بچہ کی نعش ماہیم گھاٹ پر پھینک دی ملزم کو قتل اغوا اور دیگردفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔