دہلی

بہاری اتنا آگے ہے تو بہار اتنا پچھڑا کیوں؟: چراغ پاسوان

مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) قائد چراغ پاسوان نے حکومت ِ بہار سے کہا ہے کہ وہ جرائم کیسس اور حال میں پلوں کے منہدم ہونے کے واقعات میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک نظیر قائم کرے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) قائد چراغ پاسوان نے حکومت ِ بہار سے کہا ہے کہ وہ جرائم کیسس اور حال میں پلوں کے منہدم ہونے کے واقعات میں سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک نظیر قائم کرے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست کو ترقی کی سیڑھی پر چڑھنے کے لئے ویژن کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر بہار اور جنتادل (یو) صدر نتیش کمار کے کبھی ناقد رہے، چراغ پاسوان نے کہا کہ برسراقتدار این ڈی اے اگلا اسمبلی الیکشن نتیش کمار کی قیادت میں لڑے گا، لیکن انہوں نے کئی مسائل گنائے جو ان کے بقول ریاست کی ترقی روکے ہوئے ہیں۔

بہار میں اسمبلی الیکشن 2025ء کے اواخر میں ہونے والا ہے۔ چراغ پاسوان نے پی ٹی آئی سے کہا ”بہاری اتنا آگے ہے تو بہار اتنا پچھڑا کیوں؟ ہمیں اِس سوال کا جواب ڈھونڈنے کی ضرورت ہے“۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے بہار سے نقل مقام کرنے کے بعد مختلف شعبوں چاہے اعلیٰ سرکاری عہدے ہوں یاخانگی شعبہ ہر جگہ اپنا لوہا منوایا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ایک ویژن ضروری ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ریاست سے نقل مقامی روکنی ہوگی۔ 23جولائی کے عام بجٹ سے قبل انہوں نے بہار کو خصوصی زمرے کا موقف دینے کے مطالبہ کی تائید کی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ نیتی آیوگ کی سفارشات اس کے خلاف ہیں۔

لہٰذا ریاست کو خصوصی پیکیج جیسا متبادل کیا جانا چاہئے۔ حالیہ مہینوں میں تقریباً 15پل منہدم ہوجانے کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ یہ سنگین مسئلہ ہے۔ یہ یقینا بتاتا ہے کہ کہیں نہ کہیں کرپشن ہوا ہے۔

میں سیاست میں پڑنا نہیں چاہتا کہ حکومت میں کون تھا، اب ہم حکومت میں ہیں۔ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اِس کا اعادہ نہ ہو۔ خاطیوں کو سزا ملے تاکہ مستقبل کے لئے نظیر قائم ہو۔

a3w
a3w