آندھراپردیش

سڑک حادثہ میں شوہر اور بیوی ہلاک

مہلوکین کی شناخت پون اور کرشناوینی کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شوہر بیوی ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں باپٹلہ ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیااور یہ بس بائیک سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں بائیک پر جانے والا جوڑاہلاک ہوگیا۔مہلوکین کی شناخت پون اور کرشناوینی کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔