کھیل

گائیکواڈ، چینائی سوپر کنگز کے آئندہ کپتان!

آئی پی ایل 2023 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگئی ہے۔ اس بار اس لیگ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک چینائی سوپر کنگز نے انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس کو 16.25 کروڑ روپے میں خریدا۔

چینائی: آئی پی ایل 2023 کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ہوگئی ہے۔ اس بار اس لیگ کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک چینائی سوپر کنگز نے انگلینڈ کے ٹسٹ کپتان بین اسٹوکس کو 16.25 کروڑ روپے میں خریدا۔

اسٹوکس کی ٹیم میں شمولیت کے بعد سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ مہندر سنگھ دھونی کے بعد چینائی سوپر کنگز کی کمان گائیکواڑ کو سونپ دی جائے گی یا اسٹوکس کو کپتان بنایا جائے گا۔ ان بحثوں کے درمیان سی ایس کے کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ ہم اسٹوکس کو خرید کر بہت خوش ہیں۔

وہ میچ جیتنے والا کھلاڑی اور ایک بہترین کپتان ہے۔ تاہم مہندر سنگھ دھونی فیصلہ کریں گے کہ وہ سی ایس کے کے کپتان بنیں گے یا نہیں۔ اگر کوئی غیرملکی کھلاڑی ٹیم کا کپتان بن جائے تو ٹیم کے کمبی نیشن میں ہمیشہ مسئلہ رہتا ہے۔

اگر اسٹوکس کو اگلے مرحلے تک اسوسی ایشن نہیں ملی تو پھر مسئلہ ہوگا۔ اسی لیے ریتوراج گائیکواڑ کو کپتان بنائے جانے کی دوڑ سے باہر نہیں کیا جاسکتا۔ نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڑ چینائی سوپر کنگز کے اگلے کپتان کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ دراصل وہ ایک ہندوستانی کھلاڑی ہیں اور انہیں ٹیم کے مجموعہ میں زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔

دوسری جانب گائیکواڑ کو بھی کپتانی کا اچھا تجربہ ہے، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مہاراشٹرا کی کپتانی بھی کرتے ہیں۔ جہاں انہوں نے کپتانی کے دوران بلے بازی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، وہیں اس عہدے کیلئے گائیکواڑ کو بہت اچھا امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔ اس دوران نوجوان بلے باز رتوراج گائیکواڈ نے کہاکہ وہ چینائی سوپر کنگز میں کوئی بھی ذمہ داری نبھانے تیار ہیں۔

a3w
a3w