بھارت

بلاول بھٹو کا آئندہ ماہ دورہ ہندوستان

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ ہندوستان جائیں گے اور دورے کے دوران ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں
لاہور کی نشست پر بلاول کو شکست، دھاندلی کا الزام
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہندوستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر خارجہ وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ بھارت کے شہر گووا جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری بھارت میں دورے کے دوران سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے، ایس سی او اجلاس آئندہ ماہ ہندوستانی شہر گوا میں منعقد ہوگا، ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایس سی او سمٹ کیلئے تمام ممبر ممالک کو دعوت دی تھی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم سے دیرینہ وابستگی کے باعث اس کے اجلاسوں میں شرکت کرتا ہے، تنظیم کا موسمیاتی تحفظ کے بارے میں چوتھا وزارتی اجلاس نئی دہلی میں آن لائن منعقد ہوا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نےکی، جس میں پاکستان نے موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر مشترکہ انداز میں کام پر زور دیا تھا۔