ایشیاء

لاہور کی نشست پر بلاول کو شکست، دھاندلی کا الزام

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر لیڈر شیریں رحمان نے لاہور پارلیمانی حلقے میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے عطاء اللہ تارڑ کے خلاف پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی شکست کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر لیڈر شیریں رحمان نے لاہور پارلیمانی حلقے میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے عطاء اللہ تارڑ کے خلاف پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کی شکست کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں
بلاول بھٹو اور جے شنکر کی ملاقات کا انداز نارمل تھا: امریکی اسکالر
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
نواز شریف کی عام رکن مقننہ کی حیثیت سے حلف برداری
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیز
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ

اس نشست پر تارڑ کو 98,210 ووٹ حاصل ہوئے اور بلاول بھٹو کو 15,005 ووٹ حاصل ہوئے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

محترمہ شیریں رحمان نے جمعہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ لاہور کی نشست کے نتائج اچانک الٹ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل ووٹوں کی گنتی میں بلاول آگے تھے لیکن دھاندلی کے ذریعے انہیں شکست دینے کے لیے نتائج کے اعلان میں تاخیر کی گئی۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پولنگ کے دن موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جس سے انتخابات کے دوران ووٹرز اور امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ موبائل سروس بند کرنے کے پیچھے اصل مقصد کیا تھا۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب انتخابی نتائج میں بڑی تاخیر ہوئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی انتخابات کی شفافیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

تاہم پارلیمانی انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سب سے زیادہ نشستوں پر آگے ہیں، اس کے بعد مسلم لیگ- نون اور پی پی پی کے امیدوار ہیں۔

a3w
a3w