قومی
بلقیس بانو کیس، 2 خاطیوں کی سزا معطل، ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے بپن چندر جوشی اور پردیپ موردھیا کی عمر قید کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔ دونوں 17 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں، فیصلے کی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل نے مخالفت کی تھی۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے بلقیس بانو اجتماعی عصت ریزی کیس اور اس کے خاندان کے 7 ارکان کے قتل کے عماملہ میں 2 خاطیوں کی عمر قید معطل کردی اور انہیں ضمانت دے دی۔
یہ کیس 2002 کے گجرات فسادات کے دوران کا ہے۔ جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس پی بی ورالے نے نوٹ کیا کہ بپن چندر جوشی اور پردیپ موردھیا 17 سال سے زائد جیل کاٹ چکے ہیں۔ ان دونوں میں ایک جسمانی معذور ہے۔
سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر کو احکام جاری کئے تھے جو اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل راجہ ٹھاکرے نے پرزور مخالفت کی۔
فروری 2002 میں گودھرا ٹرین آتشزنی کے بعد جو فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے تھے اس وقت بلقیس بانو کی عمر 21 سال تھی اور وہ 5 ماہ کی حاملہ تھی۔ اس کے 7 ارکان خاندان میں اس کی 3 سالہ بیٹی بھی شامل تھی جسے مارڈالا گیا تھا۔