بلقیس بانو کیس، دو خاطیوں کی درخواست خارج
وکیل رشی ملہوترا نے جو رادھے شیام بھگوان داس شاہ اور راجو بھائی بابولال سونی کی طرف سے پیش ہوئی، عدالت سے درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی۔ بنچ نے یہ اجازت دے دی۔ شاہ نے عبوری ضمانت کے لئے بھی درخواست دی ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن بلقیس بانو کیس کے 11 سزا یافتہ مجرموں میں دو کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔ جنہوں نے 8جنوری کے عدالت کے فیصلہ کو چیالنج کیا تھا۔ عدالت نے ان کی سزا معافی ردکردی تھی۔
جسٹس سنجیو کھنا اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے پوچھا کہ وہ کسی اور بنچ کے جاری کردہ احکام کے خلاف اپیل کی سماعت کیسے کرسکتی ہے۔ بنچ نے سوال کیا کہ یہ کیسی درخواست ہے؟ یہ کیسے ٹک سکتی ہے؟ ہم دوسری بنچ کے جاری کردہ احکام کے خلاف اپیل کی سماعت نہیں کرسکتے۔
وکیل رشی ملہوترا نے جو رادھے شیام بھگوان داس شاہ اور راجو بھائی بابولال سونی کی طرف سے پیش ہوئی، عدالت سے درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی۔ بنچ نے یہ اجازت دے دی۔ شاہ نے عبوری ضمانت کے لئے بھی درخواست دی ہے۔
مارچ میں یہ دونوں ملک کی سب سے بڑی عدالت سے 8جنوری کے ان کی سزا معافی رد کرنے کے فیصلہ کے خلاف رجوع ہوئے تھے۔ انہوں نے گزارش کی تھی کہ معاملہ کو قطعی فیصلہ کے لئے وسیع تر بنچ سے رجوع کیا جائے۔