تلنگانہ

برڈفلو،حکام تیاریوں کو یقینی بنائے۔تلنگانہ حکومت کا سرکلر

دیگر ریاستوں میں رپورٹ ہونے والے ایچ پی اے آئی کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے ریاست کے ضلع کلکٹروں کی توجہ طلب کرتے ہوئے

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے برڈفلو کے پیش نظر ترجیحی سرکلر میں کہا ہے کہ حکام ہائی الرٹ پر رہیں اور ایویئن انفلوئنزا کو روکنے کے لئے مناسب تیاری کو یقینی بنائیں کیونکہ دیگر ریاستوں میں ایچ پی اے آئی کی اطلاع ملی ہے۔

متعلقہ خبریں
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

دیگر ریاستوں میں رپورٹ ہونے والے ایچ پی اے آئی کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے ریاست کے ضلع کلکٹروں کی توجہ طلب کرتے ہوئے، حکومت کے اسپیشل چیف سکریٹری، سبیاساچی گھوش نے سرکلر میں کہا کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے پولٹری کے تحفظ کے لئے اس ایچ پی اے آئی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے بائیو سیکورٹی اقدامات کو مستحکم کرنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے ضلع کلکٹرس سے کہا کہ وہ پولٹری فارمرس، فریقین اور عوام میں ایچ پی اے آئی کی روک تھام اور بائیو سیکورٹی اقدامات کے اہم کردار کے علاوہ بیمار مرغیوں کی نقل و حمل کو روکنے اور مردہ مرغیوں کو مناسب طریقہ سے تلف کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کریں۔

مرغیوں کی کسی بھی غیر معمولی موت کی اطلاع محکمہ وٹرنری اور افزائش مویشیاں کے عملے کے علم میں لانے کے لئے انہیں مطلع کیا جائے۔