تلنگانہ

سابق مرکزی وزیر وینکٹ سوامی کی جینتی۔مہیش کمار گوڑکاخراج

انہوں نے کہا کہ وینکٹ سوامی ایک عظیم قائد تھے جنہوں نے زندگی بھر پسماندہ طبقات کی آواز بن کر سماجی انصاف کے لئے جدوجہد کی۔ ان کی خدمات اور اقدار، مساوات، انصاف اور خدمت آج کی نسل کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ مہیش کمارگوڑ نے سابق مرکزی وزیر وینکٹ سوامی کی جینتی کے موقع پر انھیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


انہوں نے کہا کہ وینکٹ سوامی ایک عظیم قائد تھے جنہوں نے زندگی بھر پسماندہ طبقات کی آواز بن کر سماجی انصاف کے لئے جدوجہد کی۔ ان کی خدمات اور اقدار، مساوات، انصاف اور خدمت آج کی نسل کے لئے مشعلِ راہ ہیں۔


مہیش کمار گوڑ نے یاد دلایا کہ وینکٹ سوامی نے تلنگانہ کی پہلی اور دوسری تحریکوں میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ وینکٹ سوامی نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے جو خدمات انجام دیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔سنگارینی کول مائن ورکرس کے ساتھ ان کا رشتہ انتہائی گہرا تھا۔ مرکز میں وزیر کی حیثیت سے انہوں نے پارلیمنٹ میں سنگارینی مزدوروں کے لئے انکم ٹیکس معافی کی پہلی بار پرزور وکالت کی تھی۔


مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ وینکٹ سوامی کی پوری زندگی عوامی خدمت کے لئے وقف رہی۔ ان کی سوچ اور جدوجہد آج کے قائدین کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کے نظریات کو اپناتے ہوئے ہمیں سماجی مساوات کے حصول کی سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔