عظیم شاعر وجہد کارکالوجی نارائن راو کی یوم پیدائش، وزیراعلی اور تلنگانہ کانگریس کے ایم پیز کاخراج
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اور کانگریس کے ایم پیز نے منگل کو دہلی میں تلنگانہ کے مشہور شاعر اور جہدکارکالوجی نارائن راو کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اور کانگریس کے ایم پیز نے منگل کو دہلی میں تلنگانہ کے مشہور شاعر اور جہدکارکالوجی نارائن راو کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ تقریب وزیراعلی کی سرکاری قیامگاہ میں منعقد کی گئی۔اس موقع پرکانگریس کے ارکان پارلیمنٹ نے تلنگانہ کیلئے کالوجی نارائن راو کی خدمات کویاد کیااورکہاکہ تلنگانہ عوام اس عظیم شاعر وجہدکار کی خدمات کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے۔
اس خراج کے بعد تلنگانہ کانگریس کے ایم پیز نائب صدر کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے روانہ ہو گئے۔
اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کالوجی کو ”عوام کے شاعر” قرار دیا اور یوم زبان تلنگانہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی، جو پدم وبھوشن اعزاز یافتہ شاعر کی یوم پیدائش کے دن منایا جاتا ہے۔