تلنگانہ

تلنگانہ کے عظیم شاعر وجہدکارکالوجی نارائن راو کی یوم پیدائش، کویتا کا خراج

سوشیل میڈیا پر سرگرم کویتاجو تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے اپنے پیام میں کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں جب تلنگانہ کی شناخت اور اثر و رسوخ کا مذاق اڑایا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے عظیم شاعروسیاسی جہدکار کالوجی نارائن راو کی یوم پیدائش کے موقع پر بی آرایس کی معطل لیڈرو تنظیم تلنگانہ جاگروتی کی صدر کے کویتا نے ان کی تلنگانہ کیلئے خدمات کو بھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

سوشیل میڈیا پر سرگرم کویتاجو تلنگانہ کے سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو کی دختر بھی ہیں نے اپنے پیام میں کہا کہ متحدہ ریاست آندھراپردیش میں جب تلنگانہ کی شناخت اور اثر و رسوخ کا مذاق اڑایا گیا

اور صرف ڈھائی اضلاع کی زبان کو ہی تلگو قرار دیا گیا، اس وقت اپنے قلم کے تیروں سے عوام میں بیداری کی لہر دوڑانے والے عظیم مفکر کالوجی نارائن راؤ جی نے تلنگانہ کے حق میں اپنی زندگی وقف کر دی۔

انہوں نے کہا کہ قلم کی ایک سیاہی کی بوند نے لاکھوں ذہنوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور تلنگانہ کی تحریک کو نئی جان بخشی۔ان کے یومِ پیدائش پر ہم اس عظیم شاعر اور مفکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔