تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع پداپلی میں شیر کی موجودگی سے سنسنی

تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی نقل و حرکت د یکھی گئی جس کے بعد مقامی افراد میں بے چینی کی لہر پھیل گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل کے جنگلاتی علاقہ میں شیر کی نقل و حرکت د یکھی گئی جس کے بعد مقامی افراد میں بے چینی کی لہر پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

ایک ہفتہ قبل، جنگلات کے عہدیداروں نے ایک بڑے شیر کی موجودگی کی تصدیق اس کے پنجوں کے نشانات کی بنیاد پر کی تھی اور شبہ ظاہر کیا تھا کہ وہی شیر منتھنی کے جنگلات میں چلا گیا ہے۔

مقامی افرادنے دعویٰ کیا کہ شیر کو شام کے وقت دیکھا گیا تھا۔ کچھ مقامی افرادنے سڑک پر شیر کو دیکھا، جبکہ دوسروں نے قریبی جنگلاتی علاقہ میں شیر کے پنجوں کے نشانات اور اس کے آرام کرنے کے مقامات کے نشانات دیکھے، جس نے قریبی گاؤں والوں کو خوف اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

مقامی افراداس بارے میں فکر مند ہیں کہ شیرکہاں جا سکتا ہے۔