آندھراپردیش
مشہور اداکارجونیئر این ٹی آر نے کینسر میں مبتلا مداح کو ویڈیو کال کیا
کوشک کی ماں نے یہ معاملہ این ٹی آر کے مداحوں کے ذریعہ اداکار تک پہنچایا جس پر جونیئر این ٹی آر نے فوراً کوشک کو ویڈیو کال کی اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔
حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکارجونیئر این ٹی آر نے کینسر میں مبتلا اپنے مداح کو ویڈیو کال کیا۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کوشک کچھ عرصہ سے ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھا۔ اسپتال میں زیر علاج کوشک نے اپنے والدین کو بتایا کہ وہ مرنے سے پہلے اداکارکو دیکھنا چاہتا ہے کیونکہ وہ این ٹی آر کا بہت بڑامداح ہے۔
کوشک کی ماں نے یہ معاملہ این ٹی آر کے مداحوں کے ذریعہ اداکار تک پہنچایا جس پر جونیئر این ٹی آر نے فوراً کوشک کو ویڈیو کال کی اور گرمجوشی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوشک بہادری کے ساتھ صحت یاب ہو جائیں اور پورے خاندان کے ساتھ ان کی فلم دیکھیں۔ این ٹی آر نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ کوشک کا خیال رکھیں۔