کھیل

برتھ ڈے گرل شریجا اکولا، پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر خوش

ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شریجا اکولا بدھ کو پیرس اولمپک کھیلوں میں ٹیبل ٹینس مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر بہت خوش ہوئی۔

پیرس : ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شریجا اکولا بدھ کو پیرس اولمپک کھیلوں میں ٹیبل ٹینس مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر بہت خوش ہوئی۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا
کورونا نے پیرس اولمپکس میں بھی دہشت پھیلادی، 40 سے زیادہ اتھلیٹس متاثر
پیرس اولمپکس، مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم
منوبھاکر، اولمپکس کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کی پرچم بردار ہوں گی
کسالے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن کے فائنل میں

اکولا آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اکولا نے جنوبی پیرس ایرینا میں سنگاپور کے زینگ جیان کو 4-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی اور یہ کارنامہ انجام دینے والی دوسرے سنگلز ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئئں۔

ہندوستان کی ٹاپ رینک والے کھلاڑی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے واقعی اچھا کھیلا۔ شروعات میں مجھ سے کچھ غلطیاں ہوئیں لیکن آہستہ آہستہ جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا میں پوری طرح سے میچ پر توجہ مرکوز کرنے لگی۔ میں خوش ہوں کہ میں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔”

اکولا نے کہا، ’’میں اس ماحول میں کھیلنے کی عادی نہیں ہوں۔ یہ واقعی بہت اچھا ہے کہ شائقین بہت پرجوش ہیں اور اس سے مجھے واقعی متاثر ہونے کا احساس ہوتا ہے۔ میں نے خوب لطف اٹھایا۔”

اکولا کا اگلا مقابلہ جمعرات کو ٹاپ سیڈ سن ینگشا سے ہوگا۔

a3w
a3w