مشرق وسطیٰ

حزب اللہ نے اسرائیل پر 30راکٹ داغے، آئرن ڈوم کا کوئی ردعمل نہیں

حزب اللہ نے اسرائیل پر 30 راکٹ داغ دئے۔ تاہم اسرائیل کی حفاظت کرنے والے آئرن ڈوم نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دکھایا۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں راکٹ فائرکئے، تاہم حزب اللہ کے راکٹوں کو روکنے کے لئے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔

بیروت: حزب اللہ نے اسرائیل پر 30 راکٹ داغ دئے۔ تاہم اسرائیل کی حفاظت کرنے والے آئرن ڈوم نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دکھایا۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل پر بڑا حملہ کرتے ہوئے درجنوں راکٹ فائرکئے، تاہم حزب اللہ کے راکٹوں کو روکنے کے لئے اسرائیلی دفاعی نظام نے کوئی میزائل فائر نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کے وقت لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 30 راکٹ فائر ہوئے، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق راکٹوں میں سے کئی کھلے علاقوں میں گر کر پھٹے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس حملے کے جواب میں اس علاقے پر حملہ کرے گی جہاں سے راکٹ فائر کئے گئے۔

الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ سے وابستہ ٹی وی المیادین پر حزب اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کاتیوشا راکٹوں سے 146ویں ڈویژن کے نئے اسرائیلی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے حماس سربراہ اسمٰعیل ھنیہ اور اپنے کمانڈر فواد شُکر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر حملہ جلد ہونے جا رہا ہے اور حملے کے وقت سے متعلق بے یقینی اسرائیل کی سزا کا حصہ ہے۔

اسی دوران اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے لبنان سے اسرائیل کے شمال میں کبوتز کبری کے علاقے کی طرف داغے گئے تقریباً 30 میزائلوں کا پتہ لگایا ہے، لیکن اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ٹیلی گرام پر کہا کہ“ شمالی اسرائیل میں کچھ وقت پہلے سائرن بجنے کے بعد لبنان سے کبری کے علاقے کی طرف بڑھنے والے تقریباً30میزائلوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے اکثر کھلے علاقوں میں گرے۔ کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آئی ڈی ایف اس کے ذرائع پر حملہ کر رہا ہے۔

a3w
a3w