سعودی عرب کے طائف میں خوفناک آندھی
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی آندھی معمول کی بات نہیں، یہ تباہ کن آندھی کبھی کبھار آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس قسم کی آندھی آتی ہے اس کے ساتھ شدید گرج چمک بھی ہوتی ہے، اس کا دائرہ محدود ہوتا ہے اور یہ کم وقت میں ختم ہوجاتی ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف کو خوفناک آندھی نے اپنی زد میں لے لیا، حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کردی۔ سعودی عرب کے شہر طائف میں خوفناک آندھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی آندھی معمول کی بات نہیں، یہ تباہ کن آندھی کبھی کبھار آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اس قسم کی آندھی آتی ہے اس کے ساتھ شدید گرج چمک بھی ہوتی ہے، اس کا دائرہ محدود ہوتا ہے اور یہ کم وقت میں ختم ہوجاتی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مملکت میں اس قسم کی آندھی کئی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے۔ موسمیات کے مرکز کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آندھی کے دوران اس کے قریب نہ جائیں اور تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔