تلنگانہ

قتل کی کوشش کے مقدمے میں بی جے پی کارپوریٹر گرفتار، نوجوان کے پیٹ میں شراب کی بوتل گھونپنے کا الزام

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کریم نگر تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کسان نگر علاقے میں پیش آیا۔ 29ویں ڈویژن کے بی جے پی کارپوریٹر سومیدی وینو پرساد نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شری کانت اور اس کے بھائی پر حملہ کیا۔

کریم نگر: کریم نگر میں قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں بی جے پی کارپوریٹر سمیت سات افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان پر ایک نوجوان اور اس کے بھائی پر چاقو اور بیئر کی بوتلوں سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کریم نگر تھری ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کسان نگر علاقے میں پیش آیا۔ 29ویں ڈویژن کے بی جے پی کارپوریٹر سومیدی وینو پرساد نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شری کانت اور اس کے بھائی پر حملہ کیا۔

بتایا گیا ہے کہ حملے کے دوران ملزمان نے چاقوؤں اور بیئر کی بوتلوں کا استعمال کیا۔ الزام ہے کہ وینو پرساد نے شری کانت کے پیٹ پر بیئر کی بوتل سے حملہ کیا اور بعد ازاں موقع سے فرار ہوگیا۔

حملے میں شری کانت شدید زخمی ہوگیا۔ مقامی افراد نے اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

متاثرہ نوجوان کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کی۔ پولیس نے سومیدی وینو پرساد (اے-1)، کودیڈی ناگیندر، پنتھنگی مدھو، نریلا ناگراجو، شری راموجی بھانو چندر، سنگم وینو اور پنتھنگی ششی دھر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور حملے کے پس پردہ وجوہات اور ملزمان کے کردار کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔