حیدرآباد

یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ہاسٹل میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش، پولیس نے بروقت بچالیا

غچی باؤلی پولیس نے 27 نومبر کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایل مینس ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کرنے والے 21 سالہ طالب علم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا۔

حیدرآباد: غچی باؤلی پولیس نے 27 نومبر کو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایل مینس ہاسٹل کی تیسری منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کرنے والے 21 سالہ طالب علم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچالیا۔

اطلاعات کے مطابق طالب علم کے ایک دوست نے ڈائل 100 پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس فوری طور پر یونیورسٹی کیمپس پہنچی اور بروقت مداخلت کرتے ہوئے ایک ممکنہ سانحہ کو ٹال دیا۔

واقعے کے بعد طالب علم کو یونیورسٹی کی ویلفیئر ٹیم کے حوالے کردیا گیا، جہاں اسے کونسلنگ اور مزید ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

اس واقعے نے طلبہ کو درپیش ذہنی دباؤ اور مشکلات کے دوران بروقت مدد اور کونسلنگ کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔