دہلی

بی جے پی کو جمہوریت اور سفارت کاری کی سمجھ نہیں: تھرور

ششی تھرور نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ بی جے پی کو نہ تو جمہوریت کی سمجھ ہے اور نہ سفارت کاری کی۔ وہ حقیر سیاست کے باعث اتنی اندھی ہوگئی ہے کہ اسے آزاد صحافت اور جمہوریت میں فعال آزاد سیول سوسائٹی تنظیموں کی قدر و قیمت یاد نہیں رہی۔

نئی دہلی: امریکہ نے بی جے پی کا یہ الزام مسترد کردیا کہ ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں امریکی ”ڈیپ اسٹیٹ“ کے عناصر کا ہاتھ ہے۔ سینئر کانگریس قائد ششی تھرور نے کہا کہ بی جے پی کا یہ رویہ ہندوستان کے لئے باعث شرمندگی ہے۔

متعلقہ خبریں
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
ای وی ایم کے قابل بھروسہ ہونے پر شکوک و شبہات کا اظہار : ڈگ وجئے سنگھ
پارلیمنٹ میں سکیوریٹی شکنی کا معاملہ، اراکین پارلیمنٹ کی معطلی مانع نہیں: چدمبرم
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو
سی ڈبلیوسی میں نمائندگی، ملوروی اور کے وینکٹ ریڈی پر امید

امریکہ نے ہفتہ کے دن بی جے پی کا یہ الزام مسترد کردیا تھا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی فنڈنگ والی تنظیمیں اور امریکی ڈیپ اسٹیٹ کے عناصر وزیراعظم مودی اور تاجر گوتم اڈانی کو نشانہ بناتے ہوئے ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہیں۔

 امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے اس الزام کو مایوس کن قرار دیا تھا اور زور دے کر کہا تھا کہ حکومت ِ امریکہ ساری دنیا میں میڈیا کی آزادی کی چمپئن ہے۔ بی جے پی نے جمعرات کے دن الزام عائد کیا تھا کہ ہندوستان کی امیج کو نقصان پہنچانے کے لئے امریکی ڈیپ اسٹیٹ نے میڈیا پورٹل او سی سی آر پی (آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجکٹ) اور کانگریس قائد راہول گاندھی کے ساتھ سازباز کی۔

 ششی تھرور نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یہ واضح ہے کہ بی جے پی کو نہ تو جمہوریت کی سمجھ ہے اور نہ سفارت کاری کی۔ وہ حقیر سیاست کے باعث اتنی اندھی ہوگئی ہے کہ اسے آزاد صحافت اور جمہوریت میں فعال آزاد سیول سوسائٹی تنظیموں کی قدر و قیمت یاد نہیں رہی۔

 برسراقتدار جماعت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اہم بیرونی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے۔ سابق مملکتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کا پلٹ وار رویہ ملک کے لئے باعث شرمندگی ہے۔