تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی کی شدت، عادل آباد سب سے زیادہ متاثر

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام چوکس رہیں ۔ ضلع میں دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری تا 39 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 26 سے 31 ڈگری درج کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت برقرارہے۔ضلع عادل آباد سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں پر درجہ حرارت 40ڈگری سے زائد درج کیاگیا ہے۔ضلع کے مختلف مقامات پر گذشتہ 5دنوں سے اسی طرح کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
آنے والے دنوں میں گرم میں اضافہ ہوگا : محکمہ موسمیات
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار

ضلع کے ارلی ٹی میں 40.7 ڈگری، چیپرال میں 40.4، ستن پلی میں 40.2 اور عادل آباد اربن میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ مارچ کے مہینہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ضلع ورنگل میں بھی گرمی کی شدید صورتحال دیکھی جارہی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ عوام چوکس رہیں ۔ ضلع میں دن کا درجہ حرارت 36 ڈگری تا 39 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 26 سے 31 ڈگری درج کیاجارہا ہے۔

a3w
a3w